Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یمنی زیدی کی فلم ’نایاب نام یاد رکھنا‘ فلم فیسٹیول فلوریڈا میں بھی 2اعزازات حاصل کر لئے

یمنی زیدی کی فلم ’نایاب نام یاد رکھنا‘ فلم فیسٹیول فلوریڈا میں بھی 2اعزازات حاصل کر لئے

کراچی:  اداکارہ یمنی زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کی کامیابی کا سفر ایک سال بعد بھی جاری ہے۔

گزشتہ برس کانز فلم فیسٹیول میں 2اعزاز اپنے نام کرنے والی اس فلم نے اب ساوتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا میں بھی 2 اعزازات حاصل کرلئے۔

ساوتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا نے بہترین فیچر فلم کے اعزاز کیلئے نایاب نام یاد رکھنا کو چناہے جبکہ فلم کی مرکزی اداکارہ یمنی زیدی نے بھی بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے، اس کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، محمد فواد خان، عثمان خان، احتشام الدین، فریال محمود، امِ ہانی طہٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی کرکٹ کے گرد گھومتی ہے، یہاں کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ زندگی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More