Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یارکشائر کے شمالی سمندر آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں خوفناک تصادم، 32 افراد ہلاک

یارکشائر کے شمالی سمندر آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں خوفناک تصادم، 32 افراد ہلاک

لندن: یارکشائر کے ساحل سے دور شمالی سمندر میں امریکی پرچم والے آئل ٹینکر اور کینٹینرز سے امداد پر پرتگالی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں اب تک 32 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ شمال مشرقی قصبے ویدرنسی کے قریب ہمبر ایسٹوری میں صبح 10 بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا نام اسٹینا امیکولیٹ ہے اور اس پر امریکی پرچم لہرا رہا تھا جب کہ بحری جہاز کا نام سولونگ تھا اور اس پر پرتگالی پرچم لہرا رہا تھا۔

تصادم کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی جس میں لائف بوٹس اور ایک کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر شامل ہے، امدادی کاموں کے دوران حادثے کی جگہ سے 32 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کا عمل جا رہی ہے جب کہ کچھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More