Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

ہنر مند نوجوان پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب رکھے گئے ہیں

لاہور(نیوز پلس)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں ہنر مند نوجوان پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب رکھے گئے ہیں ایکسپو سنیٹر میں ٹیوٹا کانفرنس میں ہنر مند نوجوان پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہنر مند نوجوان پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب رکھے گئے ہیں۔ ایک لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پچھلے ادوار میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سیکٹر پر فوکس نہیں کیا گیا، عدم توجہی پر افرادی قوت ضرورت کے مطابق ہنر مند نہیں بن سکی۔انہوں نے کہا کہ ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں، پروگرام کے تحت 9 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر گھرانوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت 4 ٹیکنیکل یونیورسٹیز پر بھی کام کر رہی ہے، پروگرام کے تحت سی پیک میں نوجوانوں کو روزگار مہیا ہوگا۔ پنجاب حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔اس سے قبل ایک موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں، خصوصی تعلیم کے 4 نئے ادارے تعمیر اور 8 اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کے لیے 9 کروڑ روپے سے 14 نئی بسیں فراہم کی گئیں۔ ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدر آمد یقینی بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More