Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہم نے ڈھیل دی ڈیل نہیں کی۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال

س مافیا نے لوگوں کو لوٹا اور برباد کیا انہیں نہیں چھوڑیں گے اس مافیا کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے

کراچی (نیوز پلس)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے، عوام کو لوٹنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکیں گے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ ہم نے ڈھیل دی ڈیل نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خواہشوں کو بیچنے والے سمجھتے ہیں کہ وہ بری الذمہ ہوگئے، جس مافیا نے لوگوں کو لوٹا اور برباد کیا انہیں نہیں چھوڑیں گے اس مافیا کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ جو سمجھتے تھے انھیں کوئی کچھ نہیں کہے گا آج وہ گرفت میں ہیں، احتساب سب کے لیے ہے، کسی کے لیے کوئی رعایت نہیں، اگر نیب کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ ہو تو اسے عبور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج تک کسی سینیٹر یا کسی وزیر سے سیاست پر بات نہیں کی، ہمارا سیاست سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، میں یا ادارہ سیاست میں ملوث ہوا تو ہر قسم کی سزا کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں، وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہوگی، ماضی میں جن سے سوال کرنا مشکل تھا آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں، جنہیں دیکھنا بھی مشکل تھا آج وہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کفن میں جیب نہیں، دنیا سے جائیں گے تو خالی ہاتھ جائیں گے، سزا اور جزا کا وقت مقرر ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ظالم کو لمبی رسی دیتا ہے مگر آخر پکڑ ہو جاتی ہے۔قبل ازیں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کراچی نیب ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی گئی۔نیب چیئرمین نے کہا کہ میگا کرپشن وائٹ کالر کیسز کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کے لیے کی پالیسی بنائی ہے، انہوں نے نیب کراچی کی کارکردگی کو انتہائی شاندار قرار دیا۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب کراچی کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 ماہ میں 71 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی اور 600 بدعنوانی ریفرنسز عدالتوں میں جمع کرائے، نیب کی سزا دلانے کی شرح 70 فیصد ہے۔چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے، ڈی جی نیب فاروق اعوان بہترین کارکردگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More