ہم سازشوں کو ناکام بنا کرعوام کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن قریب ہیں اور ہم سازشوں کو ناکام کر کے عوام کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائیں گے۔
قمبر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے صوبائی امیدواروں کو تیر کے بجائے علیحدہ انتخابی نشانات دیے گئے ہیں، ہم اس فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے اور عدالت بھی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، آئیں ہمارا ساتھ دیں، پیپلزپارٹی ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے کی غلط فہمی رکھنے والوں کو نقصان ہوگا، جسٹس قاضی فائر عیسی نے کہا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن پتھر پر لکیر ہیں اور اب ہمیں انتخابات بہت قریب نظر آرہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم کافی عرصے سے جاری ہے اور پی پی نے معاشی معاہدہ عوام کے سامنے رکھ کر ان سے ساتھ مانگا ہے۔
بلاول نے ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرانے سیاست دان نفرت اور تقسیم کی بات کررہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام پر اعتماد کرتی ہے، عوام نئی سیاست اور نئی سوچ کا ساتھ دیں۔
۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اب جمہوری جماعت نہیں رہی، وہ مقابلہ نہیں مخالفین کو پچ آوٹ کرنا اور اکیلے ہی میدان میں کھیلنا چاہتی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، پرانے سیاستدان ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوعوام پر اعتبار کرتی ہے، عوام نئی سوچ اور نئی سیاست کا ساتھ دیں، غربت، بیروزگاری اور مہنگائی عوام کے بڑے مسائل ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام نہ روکیں، ہمارے کئی امیدواروں کو تیر کے نشان سے محروم کردیا گیا، ن لیگ اکیلے کھیلنا چاہتی ہے، تلہ کنگ سے بھی ہمارے امیدواروں کو انتخابی نشان نہیں دیا گیا، ن لیگ سیاسی مخالفین کو پچ سے باہر رکھ کر کھیلنا چاہتی ہیں، پنجاب کے صوابی کے امیدواروں کو بھی تیر کے نشان سے محروم رکھا گیا، آر اوز نے ن لیگ کے دبا میں انتخابی نشان سے محروم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہے، ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ایسی کوئی قوت نہیں جو الیکشن کو ملتوی کرنا چاہیں گے۔بلاول بھٹو نے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 18 جنوری کو دادو اور نوشہرو فیروز میں جلسہ کروں گا، 19 جنوری کو رحیم یارخان میں ہمارا جلسہ ہوگا۔
سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے، کھلی کچہری میں فیصلہ کریں گے کیا کرنا چاہیئے، الیکشن کمیشن سے رجوع کررہے ہیں اور عدالت بھی جائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارے پنجاب کے 60 سے زیادہ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو تیر کے نشان سے محروم کر دیا گیا جس کے پیچھے مسلم لیگ ہے اور یہ سب آر اوز سے کروایا گیا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ہم اس کے خلاف الیکشن کمیشن سمیت عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ پرانی سیاست کی جانب ہی نکل پڑی ہے جس کا سب کو معلوم ہے مگر پیپلزپارٹی ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور ہم وفاق میں حکومت بنائیں گے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام تیر کا ساتھ دے کر شیر کا شکار کرائیں گے۔ 21 جنوری کو لاہور میں پیپلزپارٹی کا جلسہ ہونے جا رہا ہے عوام اس میں بھرپور شرکت کریں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی واحد آپشن ہے جو مسلم لیگ ن کو ہرا کر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی ایسی قوت نہیں جو الیکشن کا التوا چاہتی ہے، سب کو وہی کرنا چاہیے جو قانون کے مطابق ہے۔۔