Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہانیہ عامر و دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کی پاکستان میں نمائش کی اجازت، کل ریلیز ہو گی

ہانیہ عامر و دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کی پاکستان میں نمائش کی اجازت، کل ریلیز ہو گی

ڈمپل گرل ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کل سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا سینسر سرٹیفکیٹ مل گیا۔

یہ فلم مختلف مراحل سے گزر کر سنیما اسکرین تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی، پاکستان میں ہانیہ عامر کے مداحوں نے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی۔

پاکستان میں سردار جی کے پارٹ ون اور ٹو پہلے ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔

فلم کے پاکستانی ڈسٹری بیوٹر زین ولی نے بتایا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل فلم کو پاکستان میں حکومت کی طرف سے نمائش کی اجازت مل گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More