گوری رنگت کرنے کے لئے سرجری نہیں کروائی۔ کاجول
بالی ووڈ کی وراسٹائل اداکارہ کاجول اپنی رنگت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی رنگت گوری کرنے کے لئے کوئی سرجری نہیں کروائی ۔
کاجول کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو دھوپ سے بچانا شروع کیا جس کی وجہ سے ان کا رنک کافی صاف ہو گیا اس کے بعد سے بہت لوگوں نے ان کی جلد کی رنگت صاف کرانے کے حوالے سے سرجری کا الزام لگانا شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کاجول نے جب اپنا کیرئیر شروع کیا تو بالی ووڈ میں انہیں موٹی اور سانولی رنگت والی کہا جاتا تھا تاہم کوجول نے ان سب باتوں کی پرواہ کئے بغیر اپنا فلمی سفر جاری رکھا اور آج وہ بالی ووڈ لیجنڈری کہلاتی ہیں۔