Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل میئر کراچی وسیم اختر اور فیصل ووڈاکے درمیان تلخیاں ختم کرائیں گے

سیاسی نظریات الگ ہیں، صوبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن کام کریں گے۔

 

کراچی (نیوز پلس)گورنر سندھ عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ وہ میئر کراچی وسیم اختر اور فیصل ووڈا کو چائے پر بلا کر اُن کے اختلافات ختم کرائیں گے۔ گورنر سند عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور فا تح پڑھی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی نظریات الگ ہیں، صوبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اس وجہ سے کٹوتی ہوئی ہے کیونکہ وفاقی حکومت کی ریکوریز کم ہوئی ہیں۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ فواد چوہدری نے کسی ٹاک شو میں سندھ فتح کرنے کی بات کی ہے،اُس کو دل پر نہ لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More