Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور

کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور

حملہ آوروں نے کالج کے حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے ان کے شر انگیز منصوبے ناکام بنا دیے،آئی ایس پی آر

   وانا:  جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا کیڈیٹ کالج پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔حملہ آوروں نے کالج کے حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے ان کے شر انگیز منصوبے ناکام بنا دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکا خیز گاڑی کے ذریعے مرکزی گیٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہوا اور قریبی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے ذریعے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ 3 دیگر دہشتگرد کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور انہیں کالج کے انتظامی بلاک میں محصور کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں  کہاکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ایک بار پھر وہی سفاکانہ دہشتگردانہ کارروائی دہرانے کی کوشش کررہے ہیں جو انہوں نے 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں انجام دی تھی۔ان کا مقصد نوجوان نسل میں خوف پھیلانا ہے، خاص طور پر قبائلی علاقوں کے وہ بچے جو معیاری تعلیم حاصل کر کے اپنی اور اپنی کمیونٹی کی بہتر زندگی کے لیے کوشاں ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کالج کے اندر موجود دہشتگرد افغان طالبان کے زیر اثر اپنی قیادت سے رابطے میں ہیں اور ہدایات وصول کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں تاکہ بھارتی حمایت یافتہ ان عناصر کو ختم کیا جا سکے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ویژن عزم استحکام کے تحت ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More