Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پابندی ختم، اجراء شروع

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پابندی ختم، اجراء شروع

کویت نے 2011ء میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک پر ویزوں پر پابندی عائد کر دی تھی

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ورک م فیملی ، وزٹ ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا باضابطہ اجراء شروع کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی حکومت پاکستانیوں کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔

پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔

کویت شعبہ صحت میں پاکستان سے ایک ہزار 200 نرسوں کو ملازمتوں دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے لیے پہلی کھیپ جلد روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ کویت نے 2011 میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان، ایران، شام اور افغانستان کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزے دینا بند کردیئے تھے۔

فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز  مصطفی ملک نے کہا کہ کویت نےورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اورکمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا، ہزاروں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے،  یہ پاک کویت تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

مصطفیٰ ملک کا کہناتھا کہ ویزوں پر پابندی کے خاتمے کا سہرا کویتی حکومت اور وزارت اوورسیز کو جاتا ہے پاکستانی ہنر مندوں کو کویت میں روزگار ملنے سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا ، کویتی دینار دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی ہے ،ایک کویتی دینار 914  روپےکے برابر ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More