Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اس صورتحال میں اسکول کھولنا درست فیصلہ نہیں۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے، موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے

کراچی (نیوز پلس) سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست فیصلہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے، موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ صورت حال میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے پر تحفظات ہیں، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے، پرائمری اسکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ صورت حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو اسکول بھیجنا درست ہو گا۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں سے وابستہ 185 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق تعلیمی اداروں میں 35 ہزار339 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، یونیورسٹیز،کالجز اور ہائی اسکولوں کے 25 ہزار افراد کی رپورٹس منفی آچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے 29 اضلاع میں پازیٹو کیسز میں سے زیادہ تر کراچی کے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More