Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کوئی اپنی دولت اور بندوق سے پاکستان کا مالک نہیں بن سکتا،ہم پاکستان کے حقیقی مالک ہیں ، حافظ نعیم الرحمن

کوئی اپنی دولت اور بندوق سے پاکستان کا مالک نہیں بن سکتا،ہم پاکستان کے حقیقی مالک ہیں ، حافظ نعیم الرحمن
کوئی اپنی دولت اور بندوق سے پاکستان کا مالک نہیں بن سکتا،ہم پاکستان کے حقیقی مالک ہیں  تعلیم سے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ بنائیں گے
ایک نظام، ایک نصاب،ایک معیار پاکستان کے 25کروڑ لوگوں کا حق ہے، گلشن اقبال میں الخدمت کے تحت بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کے طلبہ و طالبات سے خطاب
حافظ نعیم الرحمن اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہزاروں نوجوانوں کو پڑھانے کا بیڑا اٹھایا، ڈاکٹر عشرت حسین
بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0کے ہزاروں طلبہ و طالبات سے نوید علی بیگ ، نعیم اختر ودیگر کا خطاب

کراچی:  امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے منگل بازار گراؤنڈ گلشن اقبال بلاک میں الخدمت کے تحت بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0کے ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جرنیلوں ، سرمایہ کاروں کا نہیں نوجوانوں کا پاکستان ہے،کوئی اپنی دولت اور بندوق سے پاکستان کا مالک نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے حقیقی مالک ہیں اور تعلیم کے راستے سے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ بنائیں گے،ہمیں اس ملک کو ایسا پاکستان بنانا ہے جس کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دی تھیں ،ہم دین کی بنیاد پر ملک کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں ، جس میں سب کے لیے عدل کا ایک ہی نظام ہوگا۔ امیر اور غریب سب کے لیے یکساں نظام تعلیم ہوگا۔ ایک نظام، ایک نصاب،ایک معیار پاکستان کے 25 کروڑ لوگوں حق ہے

 حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے طلبہ کیساتھ فیسوں کی وصولی میں زیادتی کی جارہی ہے۔کراچی اور سندھ یونیورسٹی کے طلبہ کی فیسوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔کراچی کے طلبہ سے بھی اتنی ہی فیس لی جائیں جتنی سندھ یونیورسٹی کے طلبہ سے وصول کی جارہی ہیں ۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ حکومت و ریاست کے پاس جو وسائل موجود ہیں وہ عوام سے ہی وصول کیے جاتے ہیں۔ کراچی پاکستان کو 65 فیصد ریونیو جنریٹ کرکے دیتا ہے۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے۔ ایک این جی او جب ہزاروں طلبہ و طالبات کو پڑھا سکتی ہے تو حکومت و ریاست کیوں نہیں کرسکتی۔ اگر حکومت و ریاست عوام کو تعلیم نہیں دے رہی تو ہم پر فرض ہے کہ ایسے لوگوں کو اپنے سروں سے ہٹادیں جو ہمارے ہی ٹیکسوں کا پیسہ ہم پر خرچ نہیں کرتے۔ نوجوان طلبہ و طالبات آئی ٹی کے کورسز مکمل کریں اور پھر دوسروں کو فری کورسز کروائیں ۔ منظم طریقے سے نوجوانوں کو مایوس کیا جارہا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ پاکستان میں کچھ نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار وسائل ہیں اور معدنیات ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ملک میں بے شمار خزانے دیے ہیں، ہمارے نوجوان باہر کیوں جائیں۔ نوجوان ملک پر اعتماد کریں، یہ ہمارا ملک ہے، ہم ہی اس ملک کو سنواریں گے۔ چند ہاتھوں سے نکال کر مجبوروں، محروموں اور مظلوموں کے ہاتھ میں اس ملک کی باگ دوڑ دیں گے۔ہمارا انقلاب پر امن، تعلیمی ہے آگے بڑھیں اور جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ گلشن اقبال کے ہزاروں طلبہ و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے آئی ٹی کورسز کے لیے پروگرام میں شرکت کی۔ پاکستان میں 60 فیصد افراد ایسے ہیں جن کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔ پاکستان میں بہت بڑی تعداد یوتھ کی ہے جو بہت بڑی طاقت ہے۔ 80 فیصد افراد 40 سال کی عمر پر مشتمل ہیں۔ ہم ہر نوجوان کو پڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے آج سے 2 سال قبل بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کا آغاز کیا تھا۔آج کراچی میں بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ شہر میں نواں بڑا پروگرام ہیں۔ بنوقابل پروگرام سے 50 ہزار طلبہ و طالبات پاس آؤٹ ہوچکے ہیں کورسز مکمل کرچکے ہیں۔ ہم صرف آئی ٹی کے کورسز نہیں کروارہے بلکہ ان کے لیے ملازمتوں کا بھی انتظام کررہے ہیں۔ ہم آئی ٹی کورسز کے مقابلہ کروا کر ابتدا میں 10 ہزار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ ہم صرف لیپ ٹاپ تقسیم کرکے آئی ٹی کورسز کا اعلان نہیں کررہے بلکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کریں گے۔

 ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاکہ آج بنوقابل میں ہزاروں طلبہ و طالبات کو دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہزاروں نوجوانوں کو پڑھانے کا بیڑا اٹھایا۔ ہمارے اسکولز اور کالجز کے تعلیم کے نظام میں صرف رٹوایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More