Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کسی قیمت پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیراعظم عمران خان

نیب ترمیمی آرڈیننس پر جو ردعمل سب کے سامنے ہے

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیراعظم کے زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی کے متعلق منعقدہ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا سے وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ احتساب سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے،جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے انتھک کوشش کی۔ 2020ء میں عام آدمی کی بہتری کے لئے اقدامات کریں گے اور معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس پر جو ردعمل سب کے سامنے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More