Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر قاری سیف اللہ محسود خوست میں ہلاک

قاری سیف اللہ محسود خودکش جیکٹس اور بم تیار کرنے میں ماہر تھا

کابل (نیوز پلس / مانٹیرنگ ڈیسک) پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر سیف اللہ محسود افغانستان علاقے خوست میں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قاری سیف اللہ محسود کو حجرے میں گھس کر نا معلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے قاری سیف اللہ محسود موقع پر ہلا ک ہوگیا۔ تاہم سرکاری طور پر اسکی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر قاری سیف اللہ محسود پاکستانی سیکیورٹی فورسزپر حملے اور متعدد واقعات میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب تھا سال 2015 ء میں کراچی میں ہونے والے بس خود کش حملے کی ذمہ داری بھی قاری سیف اللہ محسود نے قبول کی تھی اور اس خود کش حملے میں کم از کم 59 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔قاری سیف اللہ محسود خودکش جیکٹس اور بم تیار کرنے میں ماہر تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More