Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کابینہ اجلاس۔ سزایافتہ اور مفرور افراد کو میڈیا سے روکنے کے لئے وزیر قانون کو لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

کسانوں کے لیے 100 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آ باد (نیوز پلس)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیرقانون کو سزایافتہ اور مفرور افراد کو میڈیا کی زینت بننے سے روکنے کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہیں،کسانوں کے لیے 100 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اور اس سبسڈی میں گھریلو صارفین کے لیے 45 ارب کو مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 12نکات پیش کیے گئے تھے جن میں سے 6 نکات کی منظوری دی گئی، اجلاس میں حکومت کی 15ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور عوام کوریلیف کے راستے میں درپیش مشکلات کو دور کرنے پر غور ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو وزارت پانی و بجلی، تیل اور گیس کیا جانب سے بریفنگ دی گئی اور وزیر توانائی نے بتایا کہ گردشی قرضے کم کرکے 12 ارب تک لایا گیا جبکہ حکومت گھریلو صارفین کو بجلی کی مد میں 242 ارب روپے کی سبسڈی اور صنعتوں کے لیے 29 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے عملے کی ملی بھگت سے ہونے والی ردوبدل کو روکنے کے لیے اجلاس میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجویز دی گئی۔معاون خصوصی نے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کہا کہ کسانوں کے لیے 100 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اور اس سبسڈی میں گھریلو صارفین کے لیے 45 ارب کو مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ آئل اور گیس کی وزارت نے بتایا کہ حکومت کو 181ارب روپے کاخسارہ ملا اس کو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے کسان کو 10 ارب روپے اور گھریلو صارفین کو 19ارب کی سبسڈی مختص کی گئی اب 2019-20 کے لیے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں، گیس کے میٹر مقامی کمپنی ایس ایس جی بناتی تھی لیکن گزشتہ ادوار میں اس کو بند کرکے درآمد کیا گیا جس سے زرمبادلہ نقصان ہوا تاہم کابینہ میں متعلقہ وزیر کو میٹر بنانے کے عمل کو بحال کرنے کی ہدایت کی گئی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ میں مزید بتایاکہ کابینہ نے بھارت کی جانب سے دنیا بھر میں بسنے والے ہندووں کو بھارت میں سہولت کاری کے لیے بنائے گئے قانون کی شدت سے مذمت کی کیونکہ اس کا پس منظر کشمیر کو شامل کرنا ہے اور آر ایس ایس کے نظریے کو ترویج دینے کے عمل کا ایک سلسلہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More