Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈینگی کے وار جاری:جڑواں شہروں اسلام آ باد،راولپنڈی میں ڈینگی کے پانچ ہزار سات سو 39 شکار

اب تک 23 افراد ااپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلا آ باد /راولپنڈی(نیوز پلس)ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 439 مریض ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آ بادکے مختلف ہسپتالوں میں داخل، تعداد بڑھ کر پانچ ہزار سات سو 39 ہو گئی، اب تک 23 افراد ااپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مزید 439 مریض ہستپالوں میں داخل ہو گئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5739 تک جا پہنچی ہے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں 198، اسلام آباد کے 241 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
راولپنڈی میں پوٹھوہار ٹاون سے مزید 85 جبکہ شہر اور کینٹ سے مزید 75 ڈینگی کا شکار ہوئے، ہسپتالوں سے ابتک 2850 مریض ڈسچارج ہو چکے، گزشتہ رات ایک اور شہری ڈینگی بیماری سے جاں بحق ہو گیا۔
اسی طر ح برما ٹاون اسلام آباد کا رہائشی 17 سالہ حسنین بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج تھا، اس طرح ڈینگی مچھر کے حملے ابتک23 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More