Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ دونوں ممالک میں لازوال دوستی کا مظہرہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

تاجروں کوچین میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت ملے گی

اسلام آباد (نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ دونوں ممالک میں لازوال دوستی کا مظہرہے۔سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آغاز دونوں ممالک کے عوام اوردوستوں کے لئے ا چھی خبر ہے، آئندہ دنوں میں سی پیک،پاک چین دوستی پرمزید اچھی خبریں آئیں گی. ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدہ دونوں ممالک میں لازوال دوستی کا مظہرہے، تاجروں کوچین میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاٹیکسٹائل شعبہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا اور زراعت، چمڑا، کنفکشنری، بسکٹ تیارکرنے والے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے جبکہ پاکستانی مصنوعات چین برآمد کرسکیں گے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ چینی منڈیوں میں تین سو تیرہ نئی مصنوعات کی برآمدات کاموقع ملے گا، پاکستان742مصنوعات کی برآمدپرصفرڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہو رہا ہے، دوسرے مرحلے میں پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More