Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین نے آئی ایم ایف سمیت ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم

 چین نے آئی ایم ایف سمیت ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم

 پاکستانی طلباء بیجنگ، اسلام آباد کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے،زرعی گریجویٹس کا انتخاب آزاد کشمیر، جی بی اور چاروں صوبوں سے کیا،خطاب

اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔اسلام آباد میں زرعی سکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے زرعی گریجوایٹس اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا، پاکستانی طلباء کو سکالرشپ دینے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے متاثر کیا، اپنے دورہ چین میں وہاں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، پاکستانی طلباء بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، سکالرشپ پروگرام کیلئے زرعی گریجویٹس کا میرٹ پر انتخاب کیا، زرعی گریجویٹس کا انتخاب آزاد کشمیر، جی بی اور چاروں صوبوں سے کیا۔انہوں نے کہاکہ سکالر شپ پر چین جانے والے گریجویٹس میں بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد سے زائد ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے انسٹیٹیوٹس میں  سیاست ہوتی رہی ہے، اب ہمیں انہیں دوبارہ زندہ کرنا ہوگا،  جہاں نوجوان جاکر ملک کی ترقی  کے لیے اپنا حصہ ڈال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نوجوان ٹیلنٹ دن رات محنت کرکے پاکستان کی عزت اور ترقی میں اضافہ کرے گا۔ یہ نوجوان ہی ہیں جن سے قوم کو امیدیں وابستہ ہیں۔  چین ہمارا عزیز ترین دوست ہے،  آپ وہاں جاکر اپنے شعبوں میں مہارت حاصل کریں اور پاکستان  آکر اپنی تعلیم کے ذریعے ملک کو آگے بڑھائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دیہات میں جاکر اپنے شعبوں میں انٹرپرینیور شپ کا آغاز کریں، حکومت آپ کو رعایت دے گی، سہولیات فراہم کرے گی، سبسڈائزڈ قرضے فراہم کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ اور بہترین پیداوار تیار ہوگی۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے چین کے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ کے آبائی علاقے میں واقع زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا تو حیران رہ گیا۔ وہاں زراعت سے متعلق سہولیات اور جدت قابل دید ہے۔ چینی صدر نے ہمارے ایک ہزار نوجوانوں کو تربیت کے لیے چین بھیجنے کی درخواست قبول کی، جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان زرعی گریجویٹس چین میں تربیت کے دوران وہاں اس شعبے میں ترقی کا گہرائی سے مطالبہ کریں اور ان کے تجبرے سے استفادہ کر کے ملک کو فائدہ پہنچائیں حکومت زرعی شعبے کے استعداد میں خاطر خواہ اضافے کے لئے پر عزم ہے اور یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کو منتخب کر کے اس کام کے لئے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More