Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہونا چاہیے، عمرایوب

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہونا چاہیے، عمرایوب

بانی پی ٹی آئی نے 5 اگست کے صوابی کے جلسے کے حوالے سے پیغام دیا ہے، علی امین گنڈاپور صوابی جلسہ کے میزبان ہوں گے، اپوزیشن لیڈر

راولپنڈی:   قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے واضح کیا ہے کہ فوج عوام میں سے ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان دوریاں پیدا کر رہی ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 5 اگست کے صوابی کے جلسے کے حوالے سے پیغام دیا ہے، علی امین گنڈاپور صوابی جلسہ کے میزبان ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہم راکٹ لانچرز لے کر اڈیالہ جیل پر حملہ نہیں کر سکتے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہونا چاہیے، بشری بی بی کی رہائی ہونی تھی لیکن نیب نے نہیں ہونے دی، جسٹس سسٹم کو چاہیے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف کرے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ واضح بتانا چاہتا ہوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مہنگے داموں پاور پلانٹس لگائے ہیں، آصف زرداری نے ایوان صدر کا 88 کروڑ روپے بجٹ بڑھایا ہے، عوام کیلیے ٹیکسز اور اپنے لیے ان کے مزے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بندیال چیف جسٹس تھے نواز شریف ملک میں نہیں آئے، وہ اس وقت آئے جب فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنے۔ انہوں نے کہاکہ جوڈیشل عمل میں بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ میں کوئی لین دین نہیں۔

عمرایوب نے کہا کہ رف حسن کو سی ٹی ڈی نے حراست میں رکھا ہے، خدا کا خوف کرو رؤف حسن کو کیوں سی ٹی ڈی کے پاس رکھا ہے، میرے خلاف خود وارنٹ گرفتاری ہے، حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر کیلئے اسپیکر کے پاس گئے، اگلے ہی دن انٹیلی جنس ایجنسی کے لوگ حاجی امتیاز کو اینٹی کرپشن سے لے گئے، رؤف حسن ضعیف العمر شخص ہیں ان کو سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا، اتنے بھی ڈفر نہ بنو، بنو لیکن کم بنو، ہم سب کو کسی نہ کسی طرح کیسز میں الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایران کی سر زمین پر حماس کے رہنما کو شہید کیا گیا، ایسے واقعات سے مسلمانوں کے دلوں میں غم و غصہ بڑھتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More