Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیئرمین نیب کا بیان اداروں کی خودمختاری اور غیر جانبداری کا واضح ثبوت ہے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور

عمران خان جب چاہیں کسی کو بھی ہٹا سکتے ہیں

لاہور (نیوز پلس) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا بیان اداروں کی خودمختاری اور غیر جانبداری کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کہا کہ چیئرمین نیب کی حکومت کو وارننگ سے ثابت ہوگیا کہ قومی ادارے مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں لیڈر بناتی ہیں۔ تحریک انصاف عمران خان کی تئیس سالہ سیاسی جدو جہد کا ماحاصل ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام ادارے آزاد اور مضبوط ہیں۔ چیئرمین نیب کا بیان اداروں کی خودمختاری اور غیر جانبداری کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔ عمران خان جب چاہیں کسی کو بھی ہٹا سکتے ہیں۔ چوہدری سرور نے مزید کہا کہ چہ مگوئیوں پر کان نہ دھرے جائیں تاہم انہوں نے چوہدری پرویز الہیٰ کے حالیہ بیان سے متعلق سوال پر رد عمل دینے سے گریز کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More