Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چوری ایک روپے کی ہو یا ایک ارب کی چوری ہی ہوتی ہے۔سینیٹر سراج الحق

نئے سال کی پہلی خبر نے ہی بلڈ پریشر بڑھا دیاہے

اسلام آباد(نیوز پلس)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں طے کیا ہے کہ پچاس کروڑ کا غبن معاف ہے اس کامطلب یہ ہوا کہ آپ نے پچاس کروڑ کے حرام کو حلال کردیا چوری ایک روپے کی ہو یا ایک ارب کی چوری ہی ہوتی ہے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پٹرول اور بجلی اور آٹے کی قیمتیں بڑھا کر نئے سال کی پہلی خبر نے ہی بلڈ پریشر بڑھا دیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ غربت سے نکلنے کا راستہ یہی ہے کہ ہمت کریں، دباوٗمیں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام ہی قانون سازی ہے، عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، ہم جائزہ لیں ہم نے ایک سال میں کیا قانون سازی کی ہے؟انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں اگر ہم کوئی کام نہیں کرسکے تو وہ قانون سازی نہیں کرسکے، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے خود دلچسپی نہیں لی، اگر کوئی کام ہوا تو قائد ایوان پیش کریں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے لیے غدار کا لفظ سب سے پہلے عمران خان کے منہ سے سنا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More