Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی آ ئی فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن نے روازنہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست منظور کر لی

رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کیا تھا

اسلام آ باد (نیوز پلس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے رہبر کمیٹی کی جانب سے دی گئی درخواست منظور کر تے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) رضا خان نے اسکروٹنی کمیٹی کو فارن فنڈنگ کیس جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) رضا خان اور رکن خیبر پختون خوا ہ جسٹس (ر)ارشاد قیصر نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی درخواست پر فیصلہ دیا۔یاد رہے کہ اس حوالے سے گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے ارکان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی جس میں رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More