Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی حکومت کو مکافات عمل کا سامنا ہے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق

حکومت کی اقتدار پر گرفت دن بدن ڈھیلی پڑرہی ہے

لاہور(نیوز پلس) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ گلا سڑا فرسودہ نظام لوگوں کے دکھوں کا مداوہ نہیں کرسکتا۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو مکافات عمل کا سامنا ہے،تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے حکومت کی اقتدار پر گرفت دن بدن ڈھیلی پڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ترقی کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو حکومتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے جبکہ گلا سڑا فرسودہ نظام دکھوں کا مداوہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے۔ خالی نعروں اور پھیکی سیاست سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا۔ حکومت اپنے خلاف احتجاج کے اعلان ہی سے حواس باختہ ہوگئی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج تک سوائے جھوٹے وعدوں اور خوشنما نعروں کے کچھ نہیں کیا۔ عوام حکومت سے خائف،ہمدردیاں نفرتوں اور تعلق لاتعلقی میں بدل رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More