Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی سی بی کا سہ فریقی ٹی 20 سیریز کرانے کا اعلان

پی سی بی کا سہ فریقی ٹی 20 سیریز کرانے کا اعلان

سیریز 17 تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے

اسلام آباد (خاور عباس شاہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان،سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان پہلی بار سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا جو 17 تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

 سہ فریقی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کا میچ بھی راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

 یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

 29 نومبر کو فائنل سمیت سیریز کے باقی تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

چیف اپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ یہ ٹرائی سیریز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More