Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی سی بی مشکل حالات میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑا ہے ۔ رمیز راجا

افغان کرکٹ بورڈ مشکلات کا شکار ہے

لاہور (نیوزپلس)   چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ ہمارا بورڈ مشکل حالات میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑا ہے۔بین الااقوامی میڈیا کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ فل الحال مشکلات کا شکار ہے تاہم دیگر بورڈز کی طرح پی سی بی بھی افغان کرکٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے لیے خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے آئندہ 6 ماہ اہم ہیں، آئی سی سی نے افغانستان میں باصلاحیت کرکٹرز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فنڈنگ کا سلسلہ مکمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

رمیز راجا نے پاکستان میں لڑکیوں کے لیے اسکول اور کالج میں کرکٹ کا کوئی نظام نہیں ہے، خواتین کی کرکٹ پاکستان کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More