پی ایس ایل10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی
لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کو 64 رنز کے ایک بڑے مارجن سے ہرا دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف اچھا آغاز کیا، فن ایلن نے 16 گیندوں پر 31 اور رائیلی روسو نے 18 گیندوں پر 27 رنز بنائے، گیارہویں اوور میں ٹیم نے سنچری مکمل کی اور مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے، کپتان سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 رنز بنائے۔
جواب میں پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 16 ویں اوورز کی دوسری گیند پر 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صائم ایوب 17 کے مجموعی اسکور پر صرف 7 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے، اس کے بعد محمد عامر نے بابر اعظم کو 12 رنز اپنا شکار بنا کر پویلین بھیجا، یوں زلمی کو 21 پر دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
زلمی کی جانب سے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد حارث نے 17 اور بابر اعظم نے 12 رنز کی اننگ کھیلی۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 جبکہ خرم شہزاد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پی ایس ایل 10 کے 17ویں میث میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف 20 اوورز میں 7 وکٹوں 178 رنز بنائے اور جیت کے لئے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہیں جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ مارک 33 جبکہ مینڈس اور سعود شکیل 32، 32 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
زلمی کے جوزف نے 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 اور لک ووڈ نے 1 ایک وکٹ حاصل کی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس لے کر آخری پوزیشن پر ہے۔