Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل10: کراچی کنگز نے پشاور زکمی کو 23 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل10: کراچی کنگز نے پشاور زکمی کو 23 رنز سے شکست دے دی

بھارتی جارحیت کے باعث حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ ہونی والی ایچ بی ایل سپر لیگ (پی ایس ایل)10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 238 کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا سکی۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب 47، ٹام کوہلر-کیڈمور 20، محمد حارث 9 اور میکس برائنٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

معاذ صداقت 19 اور حسین طلعت 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ حسن علی اور میر حمزہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کیے۔

کپتان ڈیوڈ وارنر 86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیمز ونس 72، عرفان خان نیازی 2 اور بین میکڈرموٹ 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ اور محمد نبی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے بالترتیب ناٹ آؤٹ 43 اور 26 رنز اسکور کئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 جبکہ عارف یعقوب اور علی رضا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More