پی ایس ایل10: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10 میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہورکے 130 رنز 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پورا کر لیا۔
زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 56 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد حارث 20، صائم ایوب 2 اور ٹام کوہلر کیڈمور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ لی۔
ایونٹ کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16، رشاد حسین 13، فخر زمان 10، حارث رؤف 10، سیم بلنگز 9، آصف علی 5، ڈیرل مچل 2، محمد عضب 0 اور عبداللہ شفیق 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
آصف افریدی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے 3، لیوک ووڈ اور حیسن طلعت نے 2-2 جبکہ علی رضا اور عارف یعقوب نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
