پی ایس ایل10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے 186 رنز کا ہدف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
قلندرز کی جانب سے ڈیرل مچل 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سکندر رضا 39 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ عبداللہ شفیق 34، فخر زمان 28، محمد نعیم 6 اور سیم بِلنگز 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے کبکہ محمد حسینین ، جوش لٹل اور عاکف جاوید نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔