لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کی چیمپئین بن گئی
لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
لاہور: لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کی فاتح بن گئی
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کی اور 43 گیندوں پر 4 چھکوں ، 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔
لاہور قلندرز نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
گلیڈی ایٹرز کی اننگ
لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے فائنل معرکے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل تھیں جہاں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ آوشکا فرنینڈو 29 اور رائلی روسو 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
فہیم اشرف نے آخری اوور میں 3 چھکے لگائے اور 8 گیندوں پر 28 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔
لاہور کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 ، حارث رؤف اور سلمان مرزا نے دو، سکندررضا اور ریشاد حسین نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز اننگز
گلیڈی ایٹرز کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے انتہائی محتاط انداز سے کیا۔ ابرار احمد نے 39 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کو اپنی گھومتی گیندوں سے پریشان کرنے کے بعد 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا اور پویلین بھیجا۔
پھر فہیم اشرف نے محمد نعیم کو 47 کے انفرادی اور 85 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے پویلین روانہ کیا۔ انہوں نے 27 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے تیز ترین اننگز کھیلی۔
اسامہ طارق نے 41 کے انفرادی اور 115 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا۔ یوں قلندرز کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر محمد عامر نے راجا پاکسا کو شکار بنایا۔
اننگز کے 18ویں اوور تک پوزیشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حق میں تھی تاہم محمد عامر نے ایک اوور میں 18 رنز دے کر میچ ہاتھوں سے نکلوایا اور قلندرز نے اپنی پوزیشن مستحکم کی۔
اننگز کا 19واں اوور فہیم اشرف نے کروایا جس میں سکندر رضا نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا اور میچ پر پوزیشن مزید مستحکم کی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور قلندرز نے 2022 اور 2023 میں بھی ٹائٹل جیتا تھا
