Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں ، 11ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گے

پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں ، 11ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گے

نئے معاہدے صرف اہل فرنچائز کے ساتھ ہوں گے، پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی سی بی) فرنچائز کے مئے 10 سال کے معاہدے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں ، چارٹرڈ فرم نے چییئرمین پی سی بی سے ملاقات میں ویلیوایشن رپورٹ دی۔

ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی موجود تھے۔ چئیرمین پی سی بی نے چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقات کی ہدایت کی۔ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نیا فرنچائز معاہدہ ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویلیوایشن رپورٹ کے حوالے سے سوالات کیے ساتھ ہی چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقات کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نیا فرنچائز  معاہدہ طے ہوگا اور  فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے جائے گی۔

 پی ایس ایل کا حصہ 6 ٹیموں کے کانٹریکٹ دسمبر میں ختم ہوں گے۔ لیگ کے گیارہویں سیزن سے فرنچائزز کی تعداد 8 ہوجائے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More