Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیپلز پارٹی نے نیب آرڈنینس 2019 کو مدر آف این آر او قرار دے دیا

جب آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے تو کہاگیا ہم این آر او مانگتے ہیں

اسلام آ باد (نیوز پلس) پاکستان پیپلز پارٹی سینئر رہنماء قمر الزمان کائرہ نے ترمیمی آرڈیننس 2019 کو ” مدر آف این آر او ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے تو کہاگیا ہم این آر او مانگتے ہیں۔وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں قمر زمان کائرہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فائنل یوٹرن نزدیک ہے، جب سلیکٹڈ کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے تو انہیں یوٹرن دے دیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ آپ کے جھوٹ بے نقاب ہورہے ہیں، یوٹرن کی حد ہوگئی، لگتاہے فائنل یوٹرن نزدیک ہے، اب خان صاحب کا آخری یوٹرن، بڑا یوٹرن، جس سے وہ سیاست میں آئے، اسی یوٹرن سے واپس چلے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف نعرے نہیں لگاتے اور خواب نہیں دکھاتے، کام بھی کرتے ہیں، سلیکٹڈ جو ہوتے ہیں جب تک سلیکشن کی ضرورت ہوتی ہے کام چلتا ہے، اس کے بعد انہیں یوٹرن دے دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر معاملہ عدالت میں نہیں لے جانا چاہتے، نیب آرڈیننس پر پارلیمنٹ میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ رہنماء پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومتی رویے کی وجہ سے ہم اسے فاشسٹ کہتے ہیں، یہ اور ان کے اتحادی جلسے کریں تو ٹھیک، مخالف کریں تو غلط ہے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ خالی دماغوں کو خالی کرسیاں ہی نظر آئیں گی، ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کے محرکات سیاسی ہیں، ہمارے کارکنوں پر نعرے بازی کا الزام لگایا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلسے کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، چیئرمین بلاول بھٹو کو نیب نوٹس دیے گئے، پیپلز پارٹی کا جلسہ پرسکون انداز سے ہوگیا، سی سی پی او کو سیکیورٹی پر مبارکباد دوں گا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اب ہمارا سلسلہ رکے گا نہیں، اب حکومت کی گھبراہٹ نظر آرہی ہے، نیب صرف اپوزیشن کی دو جماعتوں کا احتساب کرتی ہے، جو لوگ خان صاحب کیساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More