Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیر سید غلام شاہ جیلانی جیسی شخصیت کہیں صدیوں میں جا کر پیدا ہوتی ہیں۔گدی نشین درگاہ حضرت لال شہباز قلندر سید اللہ بخش شاہ لکیاری

وہ ایک بزرگ ہستی تھے، جن کی خدمات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جائیں گے

بیورو چیف۔جامشورو
جامشورو (نیوز پلس)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سیہون کے جیالے اور گدی نشین درگاہ حضرت لال شہباز قلندر سید اللہ بخش شاہ لکیاری نے ایم پی اے سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید غلام شاہ جیلانی نہ صرف رکن سندھ اسمبلی تھے بلکہ وہ ایک بزرگ ہستی تھے، جن کی خدمات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جائیں گے، اور ان بزرگ شخصیت کے سندھ اور بلوچستان میں ہزاروں مرید ین موجود ہیں، پیر سید غلام شاہ جیلانی جیسی شخصیت کہیں صدیوں میں جا کر پیدا ہوتی ہیں۔انہوں نے سوگواران خاندان کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ان کے خاندان کو ہمت اور حوصلہ دے اور اتنا بڑا صدمہ سہنے کی توفیق عطا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More