Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پہلی مرتبہ پاکستان میں کسی حکومت نے ریاست مدینہ کے قیام کی بات کی۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری

بعض سازشی عناصر ملک میں لوگوں کو عقیدہ ختم نبوتؐ کے نام پر اکسا رہے ہیں یہ لوگ ملک اور نظام کے خیرخواہ نہیں

لاہور(نیوز پلس) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کسی حکومت نے ریاست مدینہ کے قیام کی بات کی ہے اور پاکستان میں ریاست مدینہ قائم ہوکر رہے گی۔ چاہے موجودہ حکومت قائم کرے یا کسی اور کو یہ سعادت حاصل ہو لاہور میں عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐپوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے، پاکستان عقیدہ ختم نبوتؐ کی برکت سے ہی حاصل ہونے والا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر عقیدہ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالت کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی عمران خان نے کشمیر سمیت ناموس رسالت کے اہم مسئلے کو اجاگر کیا۔پیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ بعض سازشی عناصر ملک میں لوگوں کو عقیدہ ختم نبوتؐ کے نام پر اکسا رہے ہیں یہ لوگ ملک اور نظام کے خیرخواہ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More