Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پہلگام فالس فلیگ: سوشل میڈیا پر "ہم تیارہیں – آزمانا نہیں“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پہلگام فالس فلیگ: سوشل میڈیا پر  "ہم تیارہیں – آزمانا نہیں“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کی زوردار پریس کانفرنس نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیدیا

 اسلام آباد:  پہلگام فالس فلیگ/سوشل میڈیا پر ”ہم تیارہیں، آزمانا نہیں“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جبکہ بھارت کے  پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور دھمکیوں کے جواب میں مسلح افواج اور  عوام متحد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی زوردار پریس کانفرنس نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیدیا،

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ”ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، 2019ء میں ہم نے یہی بتایا تھا“ ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں، ہم ذمہ دار ملک ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر وہ(دشمن) یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی راستہ ہے تو ہم تیار ہیں، اس کی آزمائش نہ کریں، ہم نے  ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے  اقدامات مکمل کرلیے ہیں، ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گی،  فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ اس کی چوائس ہے، آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہے،  ہم بار بار بتا رہے ہیں ہم تیار ہیں ہمیں آزمانا نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام”ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں“ عوام کی آواز بن گیا، تمام سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات  پاپولر ہیش ٹیگ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ڈی  جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان  پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More