Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پریانکا چوپڑا نے اپنے مداحوں کو چکرا دیا

کیپشن میں لکھا ہے کہ ’چوراہے پر ملتے ہیں‘، جبکہ پریانکا نے اپنے موجودہ پتے سے متعلق لوکیشن میں لکھا ہے کہ وہ یورپ میں کہیں موجود ہیں

ممبئی (نیوزپلس) انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خود سے ملنے کا مقام بتایا ہے جسے پڑھنے کے بعد ان کے مداحوں کے دماغ چکرا کر رہ گئے۔زندگی سے بھر پور

بھارتی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ خوشگوار موڈ میں خوب اُچھل کود کرتے ہوئے کسی جنگل نما سبز و شاداب مقام پر انجوائے کر رہی ہیں۔پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا پوسٹ پر مداحوں کو خود سے ملنے کا مقام بتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’چوراہے پر ملتے ہیں‘، جبکہ پریانکا نے اپنے موجودہ پتے سے متعلق لوکیشن میں لکھا ہے کہ وہ یورپ میں کہیں موجود ہیں۔پریانکا چوپڑا کی پوسٹ پر اُن کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے خوب پیار کا اظہار کیا جا رہا ہے اور پریانکا کی تصاویر کو ’کیوٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More