Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پروپوزل کا واقعہ : طلبہ کی حمایت میں شہزاد رائے،شرمیلا فاروقی سمیت اہم شخصیات میدان میں

طلبہ کی حمایت پر شہزاد رائے کوسخت تنقید کا سامنا

لاہور (نیوزپلس) نجی یونیورسٹی میں سرعام ایک دوسرے کو پروپوز کرنے اور گلے ملنے پر دونوں طلبہ کی حمایت میں معروف گلوکار شہزاد رائے اور ممبر سندھ اسمبلی شرمیلا سمیت دیگر اہم شخصیات طلبہ کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ،جس کی وجہ شہزاد رائے کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’ لڑکی کو سرعام مارنے پیٹے پر کوئی متوجہ نہیں ہوتا لیکن پیار سے گلے لگانا بہت بڑا جرم ہے ۔‘

 

فاروق نامی صارف نے شہزاد رائے کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ سر جی: میں نے آپ کو ہمیشہ غلط پہلو پر کیوں پایا؟ آپ سماجی مسائل میں ہمیشہ غلط ہوتے ہیں، یہاں تک کہ یورپ میں بھی ایسا نہیں ہوتا کیونکہ یونیورسٹی پڑھنے اور سیکھنے کی جگہ ہے گلے لگنے یا پروپوز کرنے کی نہیں، اگر آپ کو یہ سب چیزیں پسند ہیں تو مغرب کی پیروی کریں ہم جنس پرست ہوں اور خوش رہیں۔

 

جبکہ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں۔

ٹوئٹر شرمیلا فاروقی نے اس ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’طاقتور! متاثر کن! ’امید اور محبت سے بھرا ہوا۔‘

پی پی رہنما نے لکھا کہ ’اس سے نوجوانوں کو مزید حوصلہ اور ہمت ملے گی۔‘

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More