Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک چین دوستی کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی پاک چین دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے گا، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی پاک چین دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے، پاک چین دوستی کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کرینگے، وزیراعظم مقبوضہ جموں کشمیر میں تشویشناک صورتحال پر چینی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے اور سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی تاریخی فیصلوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More