پاک فوج نے کون کون سے علاقوں میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے
پاک فوج نے ملک کے مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے ہونے والے اسارئیلی ہپروپ ڈرونز حملوں کو ناکارہ بنا دیا اور جوابی کاروائی تاحال جاری ہے
لاہور
لاہور کے علاقے والٹن میں 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا اور ان ڈرونز حملوں میں 4 افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔
گوجرانوالہ میں پاک فوج نے 2 ڈرونز کو ناکارہ بنایا اور دونوں کا ملبہ بھی مل گیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ پر بھارت کی طرف سے پہلا ڈرون حملہ گزشتہ شب 3 بجکر 44 منٹ پر کیا گیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس ڈرون کا ملبہ پیرو چک اور سو لکھن کے کھیتوں کے درمیان میں پڑا ہوا ملا۔
دوسری جانب، گوجوانوالہ پولیس نے ایک اور بھارتی ڈرون کے ملبے کے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈرون سیالکوٹ کی طرف سے آیا تھا اور اسے گوجرانوالہ میں نشانہ بنایا گیا۔
بہاولپور
پاک فوج نے بہاولپور میں ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا
ننکانہ صاحب
ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی علاقے دھار والی میں ایک ڈرون گرا دیا گیا۔
شیخوپورہ
شیخوپورہ میں تھانہ بھکھی کے گاؤں بہومان میں بھی ڈرون گرایا گیا ہے۔ بہومان میں ڈرون کھیتوں میں گرا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔
راولپنڈی
راولپنڈی میں مجموعی طور 3 ڈرونز گر کر تباہ ہوئے جوکہ ریس کورس ٹرانزت کیمپ م اسکیم تھری اور فوڈ اسٹریٹ کے قریب گرے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص زدید زخمی ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
چکوال
چکوال میں ڈھمن کے علاقے دیوالیاں کے قریب گرنے والے ڈورون کا ملبہ بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
کراچی
کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بھی کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری وہاں بھی پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
گھوٹکی
گھوٹکی میں ڈرون داد لغاری تھانے کی حدود مٰن گرا جس کی وجہ 2 کسان زخمی ہوئے تھے جن میں ایک کسان شہید ہو گیا۔
میانو
سندھ کے علاقے میانو میں ہونے والے ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوا
واضح رہے کہ یہ ڈرونز اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرنز ہیں جنہیں پاک فوج نے تباہ کر دیا
