Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک سری لنکا ہوم سیریز کاشیڈول جاری کر دیا گیا

تینوں ون ڈے میچز کراچی اور ٹی ٹونٹی لاہور میں کھیلے جائیں گے

 

لاہور(نیوز پلس) دو ہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستانی ٹیم اپنی سرزمین پر مکمل ہوم سیریز کھیلے گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی ہوم سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تینوں ون ڈے میچز کراچی اور ٹی ٹونٹی لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ سیریز دسمبر میں ہوگی۔کھیل کے میدانوں سے بڑی خبر، پی سی بی نے آئندہ ماہ پاک سری لنکا ہوم سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔ ایک روز ہ میچز ستائس، انتیس ستمبر اور دو اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، کراچی میزبانی کرے گا۔تینوں ٹی ٹونٹی میچز کا لاہور میزبان ہوگا۔ پانچ، سات اور نو اکتوبر کو میدان قذافی سٹیڈیم میں سجے گا۔دونوں ممالک کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز دسمبر میں کھیلے جائیں گے۔دو ہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستانی ٹیم اپنی سرزمین پر مکمل ہوم سیریز کھیلنے سے محروم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More