Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک بھارت جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اگلے تین چار دن اہم ہیں، وزیر دفاع

پاک بھارت جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اگلے تین  چار دن اہم ہیں، وزیر دفاع

پہلگام واقعے پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرنا چاہتے ہیں، چند دن میں جنگ کا خطرہ موجود،کشیدگی کم بھی ہوسکتی ہے،وزیر دفاع

اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تین، چار دن اہم ہونے کا کہا بھارت سے جنگ شروع ہونے کا نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جنگ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا تین چار دن بہت اہم ہیں،3دن میں جنگ چھڑ جانے کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کیلئے بھی 100فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے تیار کھڑی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم دنیا کو اپنا مؤقف بتارہے ہیں چین نے تاریخی طور پر پاکستان کو سپورٹ کیا ہے اور مسئلہ کشمیر میں چین بھی اسٹیک ہولڈر ہے۔ کشمیر کا ایک حصہ چین کے پاس بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے بہت سے ممالک نے رابطہ کیا ہے دنیا کو پتا ہے کہ پاکستان اور بھارت نیوکلیئر طاقتیں ہیں، خدانخواستہ حالات ہاتھ سے نہ نکل جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ ڈرامہ الیکشن کی وجہ سے کیا جارہا ہے بھارت میں الیکشن ہیں اور یہ سارا ڈرامہ الیکشن کی وجہ سے ہے بھارت کسی نہ کسی جارحیت پر تُلا ہوا ہے جو صورتحال 4،5 دن پہلے تھی اب بھی ویسی ہی ہے، بہتری نہیں آئی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہیں ملا، ہم پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں، چند دن میں جنگ کا خطرہ ضرور موجود ہے مگر کشیدگی کم بھی ہوسکتی ہے، دوست ممالک کی بھی کوششیں جاری ہیں ہوسکتا ہے بھارت کچھ عقل کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More