Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب ، طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کرفرار

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھرپور جواب ، طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کرفرار

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جناب سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور شدید جوابی کاروائی جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد افغان فوجی ہلاک جبکہ خارجی تشکیلیں تتر بتر ہو گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر 6 مقامات انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ، درجنوں افغان فوجی اور خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں، افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔

افغان فورسز کے اُن ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو داعش اور فتنہ الخوارج کو پنا دیتے رہے ہیں ، افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے  پاک افغان بارڈر کے قریب موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا جاررہا ہے جبکہ افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد افغان طالبان کی چوکیوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو  بھی بھاری نقصانات پہنچا جبکہ قائمقام افغان حکومت کی سر پرستی میں چلنے والے  خوارج اور داعش کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، اسکے علاوہ داعش اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی  وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان فورسز کے  اُن ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو داعش اور فتنہ الخوارج کو پنا دیتے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More