Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان ہروقت ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان وزیراعظم

پاکستان ہروقت ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان وزیراعظم

ضرورت پڑی تو ہر حال میں مددد کریں گے۔ مشرف زیدی

ترجمان وزیراعظم برائے  غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نےکہا ہےکہ  پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا، مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ضرورت پڑنے پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

بین الاقوامی جریدے سے گفتگو میں مشرف زیدی نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون نئی بات نہیں ہے، بلکہ دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کو یقینی بناتے آئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی اور مشترکہ دفاعی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More