Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کے سچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کر دیا۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

بھارتی آرمی چیف الزامات پر پوری دنیا سے معافی مانگیں

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کر دیا، بھارتی آرمی چیف الزامات پر پوری دنیا سے معافی مانگیں۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لائن آف کنٹرول کی طرف سفارتکاروں اور میڈیا کے دورے نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیا، بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوی کا بھرکس نکل چکا ہے، کھلی دعوت کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن کے کسی سفارتکار کا دورے سے راہ فرار بھارتی جھوٹ پر مہر ہے، شہری آبادی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک اور بزدل ہیں۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ بھارت کب غیر ملکی سفراء اور میڈیا کو مقبو ضہ کشمیر لے جائے گا؟ تاکہ وہ قابض افواج کے مظلوموں پر ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو آنکھوں سے دیکھ سکیں، عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More