Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا 77ویں یوم آزدی کا جشن بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے

پاکستان کا 77ویں یوم آزدی کا جشن بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔

ملک میں ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ مینارپاکستان پرفائرورکس دیکھنے ہزاروں شہری جمع ہوگئے۔

اسلام آباد ، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں میں سترتویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز بھرپورجوش وخروش سے جاری ہے۔ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد رنگارنگ تقریب سےمحظوظ ہوتی رہی۔

دن کا اغاز وطن عزیز کیلیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21  توپوں کی سلامی  دی جائے گی۔

پاکستان 24 کروڑ آبادی پر مشتمل ہے اور 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطے کا ایک اہم ملک ہے، پاکستان کی بھارت، چین، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں ملی ہوئی ہیں۔

پاکستان کے پاس 1046 کلومیٹر طویل سمندری پٹی موجود ہے جس سے عالمی سمندری راستوں تک باآسانی رسائی حاصل ہے سی پیک اور تاپی جیسے منصوبے خطے اور عالمی تجارت کے فروگ کے لئے ہام منصوبے ہیں جس سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کا وسیع و عریض تاریخی و ثقافتی ورثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان میں قدرتی ورثے موجود ہیں، جن میں صحرا، سمندر، جھیلیں، بل کھاتے دریا، بلند و بالا پہاڑ موجود ہیں، گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو موجود ہے۔

سوات میں بدھ مت کے تاریخی سٹوپا مجسمے موجود ہیں جنہیں مشہور بادشاہ آشوکا کی جانب سے بنایا گیا، مغلیہ دور کے کئی شاہکار جن میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شیش محل اور ہرن مینار جیسے تاریخی ورثے موجود ہیں جہاں دنیا بھر سے سیاح تشریف لاتے ہیں۔

پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے پاکستان میں دہشت کے لئے قوم اور مسلح افواج سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیں اور کر رہے ہیں۔

 پاکستان نے کھیلوں کے میدان بھی لوہا منوایا ہے اس کیحالیہ مثال ارشد ندیم ہیں جنہوں نے پیرس میں ہونے والی پیرس اولمپکس 2024 میں ایک نیا اولمپکس جیولین تھرو کا ریکارڈ قائم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More