Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا اصولی فیصلہ

من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیوز پلس) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری بابا گورونانک کی 550 ویں جنم دن کے موقع پر افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد کیا گیا، افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کو بھی خوش آمدید کہیں گے، من موہن سنگھ کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جائے گا، کرتار پور راہداری بابا گورونانک کی 550 ویں جنم دن پر کھولی جا رہی ہے، من موہن سنگھ کی کرتارپور کے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More