Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا مسئلہ کشمیر سے متعلق ترک صدر رجب طیب اردگان کے بیان کا خیرمقدم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی سخت مذمت

اسلام آباد (نیوز پلس) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر طیب رجب اردگان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مختلف امور پر بات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دیا ہے


اانہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتا ہےاور بھارت کا کوئی غیرقانونی قدم قابلِ قبول نہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں سے حقِ رائے دہی چھیننا چاہتا ہے، جون سے لے کر اب تک بھارت نے ہزاروں جعلی ڈومیسائل جاری کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر محاذ گرم رکھے ہوئے ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت نے اس سال اب تک 2300 سے زائد سیز فائر خلاف ورزیاں کی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو ایل او سی کا دورہ کروایا جارہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ اور عالمی میڈیا کو بھی ایل او سی کے دورے کے لیے خوش آمدید کہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو جانے کی اجازت نہیں دے رہا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترک صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نے اب تک جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More