Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ

غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک تمام قسم کے وار ہیڈز لے جاسکتا ہے

راولپنڈی(نیوز پلس) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک تمام قسم کے وار ہیڈز لے جاسکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربے کے موقع پرڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، سینئر دفاعی افسران، انجینئرز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے آرمی اسٹریٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اورانہوں نے اسٹریٹیجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اسٹریٹیجک فورسز کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More