Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا بھارت کو چیلنج ہے وہ بھی ایل او سی پر سفارتکاروں اور میڈیا کو لے کر جائے۔ میجر جنرل آصف غفور

سفارتکاروں اور میڈیا نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کی حقیقت دیکھ لی

راولپنڈی (نیوز پلس)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ سفارتکاروں اور میڈیا نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کی حقیقت دیکھ لی، عالمی برادری سے درخواست ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر جائیں اور حقائق سامنے لائیں۔جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت دیکھ لے گا مقبوضہ کشمیر والوں کے دلوں میں پاکستان کیسے بستا ہے، پاکستان کا بھارت کو چیلنج ہے وہ بھی ایل او سی پر سفارتکاروں اور میڈیا کو لے کر جائے، بھارت اپنا دعویٰ ثابت کرنے کیلئے اپنی مرضی کے سفارتکار اور میڈیا پاکستان سے لے۔
جنرل آصف غفور نے غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کوئی چیز چھپا نہیں رہا، آپ جہاں جانا چاہتے ہیں ہم خوش آمدید کہیں گے، کیا بھارت بین الاقوامی میڈیا کو اس طرح اجازت دے گا۔ڈی جی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارتی فوج نے 2018 میں 3038 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فوج کی گزشتہ برس اشتعال انگیزیوں میں 58 شہری شہید ہوئے، 2018 میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے 319 شہری زخمی ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More