Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی مکمل حمایت اور ساتھ کھڑا رہنے کا عزم

پاکستان کا ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی مکمل حمایت اور ساتھ کھڑا رہنے کا عزم

وزیراعظم نے یہ بات ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن مقاصد کے لئے ایران جوہری پروگرام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کے لئے اس کے ساتھ کھڑا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں کی دستاویزات کا تبادلہ بھی ہوا ہے ۔

وزیر اعظم نے یہ بات ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ وزیر اعظم آفس میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف کا کہنا تھا مسعود پزشکیان بطورایرانی صدر پہلی مرتبہ پاکستان کےدورے پر آئے ہیں، ان کے ساتھ باہمی روابط، تعلقات، بھائی چارے، مذہبی اور جغرافیائی امور سمیت دیگر معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا جون میں اسرائیل نے بغیر کسی وجہ کے ایران کے خلاف جارحیت کی، پاکستان اور یہاں کے عوام نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا آج ایران کے ساتھ کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں، خواہش ہے بہت جلد یہ معاہدوں کی شکل اختیار کریں، ایران اور پاکستان نے 10 ارب ڈالرز کی تجارت کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسعود پزشکیان بطور ایرانی صدر پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ باہمی روابط، تعلقات، بھائی چارہ، مذہبی، جغرافیائی امور سمیت دیگر معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جون میں اسرائیل نے بغیر کسی وجہ کے ایران کے خلاف جارحیت کی، اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے ایرانی بھائیوں اور جرنیلوں کو اللّٰہ جنت میں جگہ دے۔

شہباز شریف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے ساتھ کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں، خواہش ہے بہت جلد یہ معاہدوں کی شکل اختیار کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان نے 10 ارب ڈالرز کی تجارت کا ہدف مقرر کیا ہے، ایران کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری طاقت حاصل کرنے کا پورا حق ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے غزہ میں فوری سیز فائر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان نے فلسطینیوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائی، غزہ میں اب تک اسرائیلی بربریت جاری ہے، دنیا کو غزہ میں امن کے لیے متحد ہونا ہوگا۔


 انہوں نے کہا کہ ایران کو پُرامن مقاصد کیلئے جوہری طاقت حاصل کرنے کا پورا حق ہے، پاکستان پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حصول کے ایرانی مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے، اچھے وقت میں سب دوست ہوتے ہیں، اصل دوست وہ ہوتا ہے جوبرے وقت میں ہاتھ تھامے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے ایرانی بھائیوں اور جرنیلوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں، کسی قسم کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے غزہ میں فوری سیز فائر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تاحال اسرائیلی بربریت جاری ہے، غزہ میں نومولود بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، خواتین اور جوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا غزہ میں مظالم کے خلاف مہذب دنیا کو بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، دنیا کو غزہ میں امن کے لیے متحد ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بھی غزہ سے مختلف نہیں ہے، ایرانی قیادت نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائی، پاکستان نے بھی ہر فورم پر فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائی۔

 ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بہترین مہمان نوازی پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، پاکستان اورایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پرمبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دو طرفہ تعلقات کومختلف جہتوں میں آگے بڑھارہےہیں، مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام اور سرحدی تجارت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سرحدی سکیورٹی کوبہتربنانے کے لیے دو طرفہ تعاون جاری ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا علاقائی امن اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اسرائیل خطے کو عدم استحکام کا شکارکرنےکے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا، ایرانی صدر کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

وزیراعظم ہائوس آمد پر ایرانی صدر کا وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خیر سگالی کلمات کا تبادلہ کیا جس کے بعد فوٹو سیشن ہوا۔

استقبالیہ تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاک وچوبند دستوں نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم نے ایران کے صدر کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر ہائوسنگ ریاض حسین پیرزادہ، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے تعارف کرایا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین احمد چیمہ، علی پرویز ملک، ہارون اختر خان، طارق فاطمی سمیت اعلیٰ حکام سے بھی تعارف کروایا۔

بعد ازاں ایران کے صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اپنے کابینہ اراکین کا تعارف کرایا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہائوس کے سبزہ زار میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر وفود کی سطح پر ملاققات ہوئی اور دونوں ممالک کے باہمی روابط کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More